ملک میں سیاسی اور عسکری دہشتگردی کی نئی خوفناک پلاننگ کی سازش پکڑے جانے پر حکومت نے راست اقدام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے ریاست کے تمام ادارے یکسو ہیں کہ ملک کو افراتفری اور دہشتگردی کی کسی نئی دلدل میں دھنسے نہیں دیا جائیگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بنوں امن مارچ کے نام پر دہشت گردی کا جو ڈرامہ رچایا گیا وہ اسی انتہائی خوفناک سازش کا حصہ تھا جس میں پی ٹی آئی ، پی ٹی ایم اور ٹی ٹی پی سمیت کئی سیاسی، قوم پرست اور مذہبی تنظیمیں شامل تھیں۔
اس سازش کا مقصد یہ تھا کہ ہزاروں عوام کے اجتماع کو اچانک پرتشدد مظاہرے میں بدل کر بہت بڑے پیمانے پر انسانی خون سے ہولی کھیلی جائے اور پھر اس واقعے کو بنیاد بنا کر ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف بیانیہ بنایا جائے اور دباؤ بڑھا کر اس نئے بیانیئے کو آپریشن عزم استحکام کا راستہ روکنے کیلئے استعمال کیا جائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی صبر و تحمل کی پالیسی کی وجہ سے درجنوں لاشیں حاصل کرنے کی یہ سازش ناکام ہو گئی ، تاہم ملک کے امن و امان کیخلاف ایسی خوفناک سازش کرنے والے تمام سیاسی و عسکری کردار ضرور بے نقاب ہو گئے اور اب انہیں نشان عبرت بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ضرورپڑھیں:انتہائی سنجیدہ مسائل کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گمراہ عناصر کو اب ایسی کوئی نئی سازش رچانے کا موقع نہیں دیا جائیگا اور کسی وقفے کے بغیر سخت گیر آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔
نوٹ:بلاگر کے ذاتی خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔ایڈیٹر