عمران خان نے اہم تنصیبات کے سامنے احتجاج کی کال کا اعتراف کرلیا

نیب نے بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کا مزید7 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

Jul 22, 2024 | 15:01:PM

(ارشاد قریشی)توشہ خانہ ریفرنس ، نیب نے بانی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان  اور بشریٰ بی بی کا مزید7 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ، نیب نے ملزمان سے اڈیالہ جیل میں کی گئی تفتیش کی رپورٹ نیب عدالت میں جمع کروا دی۔

اڈیالہ جیل میں پیشی کے موقع پر موجود صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے اہم تنصیبات کے سامنے احتجاج کی کال کا اعتراف کرلیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دی تھی۔

ضرورپڑھیں:پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا سیل انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا تھا، پولیس ذرائع

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا پرامن احتجاج کرنا ہے،انھوں نے اس کو بغاوت بنا دیا۔

مزیدخبریں