بیوی کب طلاق لے سکتی ہے؟ماہر قانون نے بتادیا 

Jul 22, 2024 | 15:39:PM
بیوی کب طلاق لے سکتی ہے؟ماہر قانون نے بتادیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں طلاق کی سب سے وجہ کیا ہے کیوں ہو رہی ہیں، طلاق کے حوالے سے مختلف وجوہات بیان کردی .

 فضا علی کے مارننگ شو میں مظفر سلیم چھینہ صاحب نے شرکت کی ، جہاں انہوں نے طلاق کے حوالے سے مختلف وجوہات کے حوالے سے بات کی،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طلاق شرح بہت زیادہ بھر چکی ہے جس کی ذمہ دار مرد حضرات بھی ہیں اور خواتین بھی ، اورطلاق کی  سب سے زیادہ  وجہ ظلم و تشدد کے واقعات  ہیں، انہوں نے کہا کہ طلاق  میں فیزیکل  اور دماغی ٹارچر  دنوں  کیسز سامنے آتے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ عورت کا جو حق ہے وہ شوہر پر فرض ہے کہ وہ حق ادا کرے، مرد جو کماتا ہے، اسے اپنے گھر کے افراد پر لگانا چاہیے، یہ اس کا حقیقی حقوق ہے لیکن جب یہ نہیں ہوتا تو  اس کا حل بھی لوگ طلاق  کی صورت میں لے کر آتے ہیں، مرد ہیں یا عورت دونوں کو اپنے حقوق کو سمجھنا چاہیے، پھر ہی گھر چلتے ہیں۔

@24entertainmentofficial بیوی کب طلاق لے سکتی ہے؟ ماہر قانون مظفر سلیم چھینہ نے بتادیا #24entertainment #foryou #fypシ゚viral #foryoupage #trending #viralvideos #awearness #tiktok #longervideo #whattowatch #information #capcut #pakistanilaws #fizaali #morningshow ♬ original sound - 24 Entertainment

فضا نے مظفر سلیم سے سوال کیا کہ پاکستان میں جو طلاق کے بعد حقوق ہیں اور  بچوں کے حوالے سے شوہر پر عائد ذمہ داریاں ہیں وہ کیا ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ  بیوی  لڑائی کرکے گھر سے  چلی جائے تو  تو وہ    وہ شوہر کی جانب سے  خرچ یا نان نفقے کے حق سے محروم ہو جاتی ہے ، اگر شوہر  بیوی پر تشدد کرکے گھر سے نکال دے تو  بیوی عدالت کے ذریعے اپنا اور اپنے بچوں  کا خرچ  لے  سکتی ہے ۔

طلاق کے بعد بچوں کا خرچ شوہر کی ذمہ داری 

مارننگ وِد فضا میں گفتگو  کرتے ہوئے   ماہر قانون مظفر سلیم چھینہ   نے کہا کہ  طلاق کے بعد بچوں کا خرچ   والد کی ذمہ داری ہے   جو وہ اپنی معاشی  حیثیت کے مطابق دے گا  ، قوانین کے مطابق  بیٹی  کی شادی ہونے تک  اور بیٹے کے بالغ ہونے تک  باپ پچوں کی کفالت کا ذمہ دار ہے ۔

بیوی کب طلاق لے سکتی ہے؟ماہر قانون نے بتادیا 

مظفر سلیم چھینہ کے مطابق  اگر شوہر کسی جسمانی  نقص  یا عارضے کے باعث   حقوقِ زوجیت  ادا کرنے  یا اولاد پیدا کرنے کے قابل نہ ہو تو  بیوی  عدالت کے ذریعے اس سے  طلاق لے سکتی ہے، عدالت  شوہر کو ایک سال کا موقع دیتی ہے ۔

بیوی شوہر سے دوبارہ شادی کب کر سکتی ہے؟ ماہر قانون 

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ   اگر عورت  خلع لیتی ہے تو وہ ڈگر ی جاری ہونے کے بعد  کسی بھی مرد  یا  اپنے سابق  شوہر سے  دوبارہ شادی کر سکتی ہے  تاہم اس  میں کچھ قانونی  نقاط ہیں  ، ان کا کہنا تھا کہ مرد بغیر اطلاع  دئیے  اگر ملک سے باہر چلا جاتا ہے   اور بیوی اور بچوں کو خرچ نہیں دیتا  تو عدالت اس کی پراپرٹی   بیوی کے نام منتقل کر سکتی ہے۔