Jul 22, 2024 | 16:21:PM

بنوں میں ہونے والے امن مارچ میں کیا ہوا تھا؟حقیقت سامنے آگئی

بنوں میں ہونے والے امن مارچ میں کیا ہوا تھا؟حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنوں میں ہونے والے امن مارچ میں دراصل کیا ہوا تھا ؟ترجمان پاک فوج نے ساری حقیقت بے نقاب کر دی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں  کہا ہے کہ بنوں حملے میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے کچھ شہری بھی شہید ہوئے، بنوں امن مارچ میں کچھ لوگوں نے ریاست اور فوج کے خلاف نعرے بازی کی اور پتھراؤ کیا، ہجوم میں کچھ مسلح لوگ شامل تھے، وہاں راشن کے ڈپو کو لوٹا گیا، واقعے سے ایک کلومیٹر دور بھی کچھ لوگوں نے فائرنگ کی، بنوں واقعے پر فوج کا رسپانس ایس او پی اور  آرڈر کے مطابق تھا۔ 

 لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ 9 مئی کے بعد انتشاری ٹولے نے کہا تھا فوج نے روکا کیوں نہیں گولی کیوں نہیں ماری؟ بیانیہ چلایا گیا چونکہ فوج نے گولی نہیں ماری تو وہ خود ان کو لے کر آئی، فوجی تنصیبات پر کوئی بلوائی آتا ہے تو پہلے وارننگ دی جاتی ہے اور ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے اور پھر جس طرح اس کو ٹریٹ کرنا ہوتا ہے ویسے کیا گیا۔