زمین کے تنازع پر نوجوان کو آگ لگا کر قتل کرنے کا واقعہ، انتظامیہ نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مظفرگڑھ کے علاقہ تھانہ سیت پور میں مبینہ طور پر زمین کے تنازع پر نوجوان کو آگ لگا کر قتل کرنے کے واقعے پر آر پی او ڈی جی خان نے نوٹس لے لیا۔
آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،آر پی او کا واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرانے کا حکم،آر پی او کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں، واقعہ میں ملوث مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، مدعی فریق کے بیان پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔