(24نیوز)معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے دبئی پولیس کیجانب سے ائیرپورٹ پرحراست میں لیے جانے کی تردید کردی ۔
تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خان کی دبئی پہنچنے پر گرفتاری کی خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے سابق پروموٹر اور مینیجر سلمان احمد نے انہیں کیخلاف مقدمات درج کروا رکھے ہیں جس پر دبئی پولیس نے پاکستانی گلوکار کو گرفتار کر لیا ہے ،راحت فتح علی خان اپنےکنسرٹس کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے کہ انہیں دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا،راحت فتح علی خان کو گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے۔
لیکن اب ان کے میوزک ڈائریکٹر فاروق راؤ نے کہاہے کہ راحت فتح علی خان دبئی میں ہیں لیکن گرفتار نہیں ہوئے ،راحت فتح علی خان دبئی میں اپنے گانوں کی ریکارڈنگز کر رہے ہیں ،راحت فتح علی خان کے حوالے سے سب خبریں غلط چل رہی ہیں۔
راحت فتح علی خان نے 24نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سے سوال جواب کئے گئے درخواستیں دی گئیں ہیں وہ کوئی بھی ڈے سکتا ہے ،ان کاکہناتھا کہ میں گرفتار نہیں ہوا اور نا ہی ایسا واقعہ ہوا ائیرپورٹ پر عام سی چیکنگ اور سوال جواب ہوئے اب اپنا کام کر رہ ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اہم تنصیبات کے سامنے احتجاج کی کال کا اعتراف کرلیا