صدر آصف زرداری کی 69ویں سالگرہ ، پیپلز پارٹی کا مینار پاکستان پر منانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسام سلطان) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلے میں مینار پاکستان پر’یوم صدر ‘ تقریب منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ضلع انتظامیہ سے اجازت بھی طلب کر لی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے راہ نما فیصل میر نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو کو درخواست جمع کروائی ہے جس میں 25 جولائی کی رات کو آتش بازی اور کیک کاٹنے کی تقریب کی اجازت مانگی گئی ہے، پی پی پی نے 1000 لوگوں کے لیے کرسیاں اور شامیانے لگانے کے انتظامات کی اجازت مانگی ہے،تقریب میں میوزیکل نائٹ کے حوالے سے بھی اجازت مانگی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 26 جولائی کو صدر مملکت آصف علی زرداری کا سالگرہ ہےجس کو منانے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے یوم صدر کی تقریب کیلئے یہ درخواست جمع کروائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت چلے گی، کسی پریشانی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن