پشاور :شادی کی رات دلہن پر اسرار طور پر جاں بحق، دولہا بیہوش

Jul 22, 2024 | 19:40:PM
پشاور :شادی کی رات دلہن پر اسرار طور پر جاں بحق، دولہا بیہوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور میں تھانہ سربند کی حدود باڑہ قدیم مہاجر کیمپ میں شادی کے اگلے روز  دلہن پر اسرار طور پر جان بحق جبکہ دلہا بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ۔

پولیس کے مطابق گھر والوں نے صبح 5 بجے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن آواز نہ آنے کی صورت میں کھڑکی توڑ کر دروازہ کھولا تو دلہن فوت ہوگئی تھی جبکہ دلہے کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، دلہے کے ہوش میں آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ مزید تفتیش کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے پر 4 سو ملین خرچ کرنے کیلئے حکومت کے پاس وسائل نہیں ، علیم خان

 پولیس کا مزید کہنا ہے کہ وجہ موت کے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا جبکہ اصل حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی ہے، اور دلہے کے ہوش میں آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئینگے۔