آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے معاملات کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

Jul 22, 2024 | 19:44:PM

(وسیم احمد) آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے تمام تر معاملات کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا، 3 ڈائریکٹرز رواں سال کے آخر میں جائزہ رپورٹ پیش کریں گے۔

آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس آئی سی سی بورڈ اور سالانہ جنرل میٹنگ اختتام پذیر ہو گئی، اجلاس میں آئی سی سی کے تمام 108 ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں اولمپک 2028 میں کرکٹ کی شمولیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے تمام معاملات کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا، 3 ڈائریکٹرز  (راجر ٹوسے، لاسن نائیڈو اورعمران خواجہ) رواں سال کے آخر میں بورڈ کو جائزہ رپورٹ پیش کریں گے۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹوز کمیٹی نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے 8 علاقائی کوالیفائنگ سپاٹس کی الاٹمنٹ کر دی، افریقہ اور یورپ سے 2 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی، امریکہ سے ایک اور تین مشترکہ ایشیا اور ایسٹ ایشیا ریجنل ہوں گی، آئی سی سی نے 2030 میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز  ٹی 20 ورلڈ کپ کو 12 سے 16 ٹیموں تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دیدی

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کیلئے کوالیفائی کرنے کی کٹ آف تاریخ 31 اکتوبر 2024 ہے، سی ای سی نے پال ریفل کی آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی میں ایلیٹ پینل کے نمائندے کے طور پر تقرری کی منظوری بھی دے دی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے اپنے اعلامیے میں چیمپینز ٹرافی کے بجٹ کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

مزیدخبریں