انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا

Jul 22, 2024 | 20:41:PM
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)معاشی عدم استحکام کے باعث روپے پر عالمی دباؤ کےاثرات کم نہیں ہو سکے ،البتہ آج اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوگیا،ڈالر 278.13 روپے سے بڑھ کر 278.330 روپے پر بند ہوا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 280 روپے کا ہوگیا ، یورو5 پیسے سستا ہوکر 303.95 روپے ،برطانوی پاونڈ  19 پیسے  سستا  ہوکر 360.98  روپے ،یو اے ای درہم 5  پیسے کمی سے 76.25 روپے ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال5 پیسے کمی سے 74.46 روپے پر آگیا.
سٹاک ایکسچینج کی بات کریں تو آج 100 انڈیکس میں 1578 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے ،ہنڈرڈ انڈیکس 1.97 فیصد کمی سے 78 ہزار 539 کی سطح پر بند ہوا، 19.35 ارب روپے مالیت کے 37.55 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا،
شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 206 ارب روپے کا نقصان ہوگیا ،مارکیٹ کپیٹلائزیشن 10662 ارب روپے سے کم ہوکر  10456 ارب روپے رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے پر 4 سو ملین خرچ کرنے کیلئے حکومت کے پاس وسائل نہیں ، علیم خان