آپ رات کے وقت ہی کیوں اکیلی لڑکی سے ملنے گئے ؟ صحافی کے سوال پر خلیل الرحمٰن قمر سیخ پا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نامور ڈرامہ نگار اور ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر کے ہنی ٹریپ میں پھنسنے اور پھر اغواء کاروں کے چنگل سے نکلنے کے بعد سامنے آنے والی تفصیلات نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں ، اوران میں سے کچھ سوالات پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کی جانب سے بھی پوچھے گئے جن پر خلیل الرحمٰن سیخ پا ہو گئے ۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور عمران کشور ،ڈی ایس پی چودھر فیصل شریف کے ہمراہ خلیل الرحمٰن قمر نےپریس کانفرنس کی ، جس میں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب بھی کوئی تنازع کھڑا ہوتا ہے تو وہ وہاں آپ کے آس پاس عورت ہی ہوتی ہے، پروگرامز کے دوران آپ کی بحث کسی لڑکی سے ہوتی ہے اور اب آپ اغوا ہوئے تو وہ بھی ایک لڑکی کی وجہ سے ؟اس دوران صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ آپ رات کے اس پہر ایک اکیلی لڑکی سے ملنے کیوں گئے ؟
جس پر خلیل الرحمٰن قمر نے جواب دیا کہ میری ملاقاتیں صنفی امتیاز کے بغیر ہوتی ہیں اور میں رات کے وقت نہیں بلکہ صبح کی لو جب پھوٹ رہی تھی رائٹ 4 بجکر 40 منٹ پر پہنچا اور اس کی بھی ایک وجہ ہے کہ وہ یہ کہ مجھے ڈاکٹرز نے 5 سال کیلئے سورج میں نکلنے سے منع کیا ہے ، ڈرامہ نگار نے مزید کہا کہ مجھے ہرگز علم نہیں تھا کہ لڑکی گھر پر اکیلی ہے ، میں اکیلی لڑکی سے ملنے کیلئے نہیں گیا اس لیے یہ بات نہ کریں ۔
@24newshdofficial "Khalil-ur-Rehman Qamar kidnapping case" #24newshd #whattowatch #foryoupage #foryou #longervideos #trending #capcut #viral #khalilurrehmanqamer ♬ original sound - 24newshdofficial
صحافی کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا جو تصاویر سامنے آئی ہیں لڑکی کی اور جس طرح کے لباس میں وہ ملبوس ہے ؟وہ دیکھنے کے بعد بھی آپ اس سے ملنے چلے گئے ؟جس پر خلیل الرحمٰن قمر نے جواب دیا کہ ہماری فیلڈ میں لڑکیاں کس طرح کے کپڑے پہنتی ہیں وہ میں پچھلے 27 سال سے دیکھ رہا ہوں , یہ میرے لیے کوئی انوکھی بات نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کیساتھ اغواء اور ڈکیتی کا واقعہ، ملوث کون؟
واضح رہے کہ معروف ڈرامہ نگار و ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ ہونے والی واردات ٹریس کر لی گئی ہے اور واردات میں ملوث 12 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں ۔ گرفتار ملزمان میں آمنہ عروج،ممنون حیدر، ذیشان قیوم، جاوید اقبال، تنویر احمد، فلک شیر، قیصرعباس،رشید احمد، میاں خان، بابرعلی،شمائل بی بی اور مریم شہزادی شامل ہیں۔