نتاشا سے طلاق کے بعد ہاردک اور اننیا پانڈے میں قربتیں

Jul 22, 2024 | 20:56:PM
 نتاشا سے طلاق کے بعد ہاردک اور اننیا پانڈے میں قربتیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  نتاشا سے علیحدگی کے بعد بھارتی آل راونڈر ہاردک پانڈیا اور معروف بالی ووڈ اداکارہ کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی۔ 

 بھارتی  کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اداکارہ اننیا پانڈے نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو فالو کرنا شروع کردیا،ہاردک پانڈیا نے باضابطہ طور پر اپنی اہلیہ نتاشا  سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور جوڑے نے  انسٹاگرام پر کچھ دن قبل علیحدگی کا اعلان کیا تھا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ہاردک پانڈیا کی مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب سے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ اداکار رنویر سنگھ اور اننیا پانڈے کے ساتھ زور و شور سے ناچتے ہوئے نظر آرہے ہیں،اس کے علاوہ کرکٹر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں ساتھیوں سے ملتے ہوئے آنسوؤں سے رو رہے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق اسی دوران مداحوں کی توجہ اس جانب گئی کہ کرکٹڑ نے انسٹاگرام پر اداکارہ اننیا پانڈے کو فالو کرنا شروع کردیا ہے اور اداکارہ بھی ہاردک کو فالو کررہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نتاشا سے علیحدگی کے بعد پانڈیا کسی اور کے قریب آگئے ہیں، ہاردک کو حال ہی میں رادھیکا اور اننت امبانی کی شادی میں اننیا پانڈے کے ساتھ دیکھا گیا تھا اور اب دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر بھی فالو کر لیا ہے،یہ خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور سوشل میڈیا صارفین دونوں سلیبریٹیز کے اس عمل پر گہری نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔

 خیال رہے کہ ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا، اس کے بعد ان دونوں کے درمیان باقاعدہ علیحدگی ہوئی جس کا اعلان ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے کیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکار لائیو سٹیج پرفارمنس کے دوران کرنٹ لگنے سے چل بسا