کراچی، پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قتل

Jul 22, 2024 | 22:04:PM
کراچی، پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جاوید قائم خانی)کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ منگھوپیر سلطان آباد میں گھر کے اندر سے لڑکا اور لڑکی کی لاشیں ملی ہیں ،دونوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کچھ عرصہ قبل دونوں نے پسند کی شادی کی تھی ،شادی کے بعد سے دونوں سلطان آباد میں چھپ کر رہ رہے تھے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی کے گھر والوں کو پتہ چل گیا جس پر اس کے بھائیوں نے گھر پہنچ کر فائرنگ کردی،فائرنگ کے باعث دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے ، لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔