دیر: افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے 3 دہشتگرد ہلاک

Jul 22, 2024 | 22:25:PM
دیر: افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے 3 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) دیر میں افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دیر میں افغان سرحد سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کرکے کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب صدارت میں شرکت کیلئے وزیراعظم آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے

آئی ایس پی آرکا مزید کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے متواتر اپنے بارڈر کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کرتا آیا ہے، پاکستان  توقع کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گی، سیکیورٹی فورسز بارڈرز کو محفوظ بناتے ہوئے دہشتگردی  سے ملک کو پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے۔