وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ایچیسن ہسپتال کے اپ گریڈڈ او پی ڈی وارڈز کا افتتاح

Jul 22, 2024 | 23:10:PM
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ایچیسن ہسپتال کے اپ گریڈڈ او پی ڈی وارڈز کا افتتاح
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے لیڈی ایچیسن ہسپتال کے اپ گریڈڈ او پی ڈی اور میو ہسپتال  اپ گریڈڈ آئی وارڈ کا افتتاح کر دیا-

وزیر اعلی مریم نواز نے لیڈی ایچیسن ہسپتال کی اپ گریڈڈاو پی ڈی بلاک کا دورہ کیا اور کنسلٹنٹ او پی ڈی، اینٹی نینٹل کلینک،نرسنگ آفس اور ٹرائیج روم کا معائنہ کیا، صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان،پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج ڈاکٹر محمود ایاز،ڈاکٹر اسد اسلم اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

وزیراعلی مریم نواز نے وارڈ میں موجود زچہ و بچہ کی خیریت دریافت کی، جلد صحت یابی کی دعائیں کیںن وزیراعلی مریم نواز  کو اپنے درمیان دیکھ کر مریض او رتیمار داربہت خوش ہوئے،انہوں نے ننھے بچوں کو پیار کیا اور درازی عمر کی دعائیں دیں،اس موقع پر ایک مریضہ نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا تو وزیراعلی نے تسلی دی اور مسئلہ فوری حل کرنے کاحکم دیا ، مریم نواز نے ڈاکٹروں اورنرسز کی خواہش پر تصاویر بھی بنوائیں،بعدازاں وزیراعلی مریم نواز  میوہسپتال کے آپتھلما لوجی وارڈ پہنچ گئیں اوراپ گریڈیشن پراجیکٹ کا  افتتاح کی،وزیراعلی مریم نواز نے آپتھلما لوجی بلاک کے مختلف فلورز کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور او پی ڈی، آپریشن تھیٹر، سی ایس ایس ڈی سٹرلائزیشن روم کا بھی معائنہ کرکے دستیاب سہولتوں کاجائزہ لیا ،اس موقع پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی ،بریفنگ میں بتایا گیاکہ میو ہسپتال کے 8 فلور پر مشتمل آئی وارڈ کی اپ گریڈیشن کی گئی،آپریشن تھیٹر کی تعداد 5سے بڑھا کر 14کر دی گئی ہے ،مریضوں کے لئے ریکوری روم اور ویٹنگ ایریا بھی قائم کیا گیاہے،آئی وارڈ میں عرصہ درازسے جاری لیکج کامکمل خاتمہ کر کے بلڈنگ کو محفوظ بنایا گیاہے،آئی وارڈ میں مریضوں کے لئے نئے جنریٹر اور لفٹ بھی نصب کی گئی ہیں ،بریفنگ میں مزید بتایا گیاکہ لیڈی ایچیسن ہسپتال کے گراونڈ فلور، فرسٹ فلور اور سیکنڈ فلور کو اپ گریڈ کیا گیا ہے -

 لیڈی ایچیسن میں سیمی ماڈیولر آپریشن تھیٹر قائم کئے گئے، لیڈی ایچیسن میں ای پوکسی فلورنگ اور اینٹی بیکٹریل پینٹ کیا گیاہے، او پی ڈی اور آئی وارڈ میں جدید میڈیکل اور دیگر ضروری آلات فراہم کیے گئے ہیں، آئی بلاک اور او پی ڈی بلاک کو کم خرچ بالا نشین اصول پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔