فچ ریٹنگ کے نمائندوں کا پاکستان کے اقتصادی اعشاریوں میں بہتری کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی فچ ریٹنگ کے نمائندوں سے ورچوئل ملاقات ہوئی،فچ کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی اعشاریوں میں بہتری کا اعتراف کیا گیا،فچ نمائندوں نے حکومت معاشی اہداف اور مالیاتی اقدامات کی ستائش کی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے نئے مالی سال کے اہم معاشی اہداف کے حوالے سے فچ نمائندوں کو بریفنگ دی، وزیر خزانہ نے کہاکہ مالی سال 2025 میں اپنے محصولات کو جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک بڑھائیں گے، آنے والے 3 سالوں میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 3 فیصد تک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا،مالی سال 2025 کیلئے جی ڈی پی کے 1 فیصد کا بنیادی سرپلس بھی حاصل کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف معاہدے کے ذریعے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کو تقویت ملے گی،مہنگائی میں کمی اور مالی ذخائر میں استحکام آیا ہے،ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال 7.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، وزیر خزانہ نے کہاکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد پرچون فروشوں کا ٹیکس دہندگان کے طور پر اندراج کرایا گیا ہے، آئی ٹی کے شعبے کی درآمدات 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔