ناران :تصاویر بناتےسیاحوں پر گلیشیئر گر گیا، 2 افراد جاں بحق

Jul 22, 2024 | 23:15:PM
ناران :تصاویر بناتےسیاحوں پر گلیشیئر گر گیا، 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مشہور سیاحتی مقام ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر تصویر بنوانے کے دوران سیاحوں پر  گلیشیئر گر گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ناران پولیس کے مطابق جاں بحق سیاح راجن پور سے وادی کاغان کی سیر کے لیے آئے تھے۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاح جھیل سیف الملوک سے واپسی پر گلیشئیر کے نیچے تصویریں کھینچ رہے تھے،گلیشیئر گرنے سے 22 سالہ مہران اور 13سالہ پارسا موقع پر جاں بحق ہوگئے، ان کی لاشیں نکال کر ورثاء کے ساتھ آبائی علاقے راجن پور کو روانہ کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : دوسری شادی کیلئے شوہر نے 2 بچوں کو زہر دیا ، اہلیہ کی درخواست پر قبر کشائی