وزیرداخلہ محسن نقوی کا دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانےپر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Jul 22, 2024 | 23:39:PM

(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دیر میں پاک افغان بارڈر پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانےپر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح الرٹ رہتے ہوئے بروقت کارروائی کرکے 3دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ قوم  دفاع وطن، قیام امن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں،سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاک وطن کے بہادر سپوتوں کی عظیم خدمات  کو سراہتے ہیں۔ 

مزیدخبریں