کورونا سےمزید 27افراد کا انتقال، مثبت کیسز کی شرح کم ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس باعث پاکستان میں مزید 27افراد انتقال کر گئے، جبکہ کورونا مریضوں کے 663نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 34 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 49 ہزار838 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار452 ہے اور8 لاکھ 94 ہزار 352 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 659 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 5 ہزار344، صوبہ خیبرپختونخوا 4 ہزار 274، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، صوبہ بلوچستان میں 301 اور آزاد کشمیر میں 573 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار394، صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 147، صوبہ پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 141، صوبہ سندھ 3 لاکھ 32 ہزار667، صوبہ بلوچستان 26 ہزار673، آزاد کشمیر 19 ہزار 979 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 827 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
Statistics 22 June 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) June 22, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 39,017
Positive Cases: 663
Positivity % : 1.69%
Deaths : 27
یہ بھی پڑھیں: پشاور نے کراچی کو شکست دیدی،حضرت ﷲ زازئی کی جارحانہ بیٹنگ