بوگیوں کی شدید قلت، ٹرینیں تاخیر کا شکار

Jun 22, 2021 | 09:34:AM

(24نیوز)بوگیوں کی شدید  قلت اور مسافروں کے رش کی وجہ سے ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی قلت سنگین صورتحال اختیار کر گئی، بوگیوں کی کمی کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی چھتوں پر چڑھ گئے ، کوئٹہ اور کراچی سے لاہور آنے والی 10 سے زائد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پاک بزنس چار گھنٹے دس منٹ تاخیر کا شکارہوئی ،جس کی وجہ سے مسافر  گھنٹوں اسٹیشن پر خوار ہوتے رہے۔ 

خیال رہے کہ عوام ایکسپریس چار گھنٹے، شاہ حسین ایکسپریس تین گھنٹے دس منٹ ، جعفر ایکسپریس دو گھنٹے بیس منٹ، شالیمار ایکسپریس تین گھنٹے ، علامہ اقبال ایکسپریس اڑھائی گھنٹے ، کراچی ایکسپریس دو گھنٹے پندرہ منٹ، قراقرم ایکسپریس، خیبر میل ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔

علاوہ ازیں لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی جناح ایکسپریس کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر بیک وقت منسوخ کردیا گیا، جناح ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم میں ضم کیا گیا، جبکہ جو مسافر سفر نہ۔کرنا چاہیں انکو سو فیصد ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:    تیز بارش:بچی گائوں سے باہر آن لائن کلاس لینے پر مجبور :ویڈیو وائرل

مزیدخبریں