آج موسم کیسا رہے گا۔؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Jun 22, 2021 | 09:36:AM

 (24نیوز)ملک بھر میں کہیں کہیں بادلوں کا راج ہے تو کہیں کہیں دھوپ نے پارہ ہائی  کردیا،لاہور میں ایک بار پھر گرمی زور پکڑنے لگی جبکہ کراچی،کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ٹھنڈی ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔اس کے علاوہ  اسلام آباد، راولپنڈی ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں  بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں گرم مرطوب کرنوں سے درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے  کی پیشگوئی تاہم رات  کو ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ 48 گھنٹوں میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35-37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان  ہے،کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی  ہو سکتی ہے اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بارکھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ۔ قلات میں پارہ32ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔

 واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز آندھی اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تھا تاہم اب ایک بار پھر گرمی زور پکڑنے لگی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کورونا سےمزید 27افراد کا انتقال، مثبت کیسز کی شرح کم ہو گئی
 

مزیدخبریں