زمین کا تنازع ۔۔ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

Jun 22, 2021 | 10:16:AM

(24نیوز)پشاور کے علاقے چمکنی میں مسلح افراد نے  گھر میں گھس کرگولیاں مار کر  ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود میں دو فریقین کے درمیان زمین کا تنازع تھا۔ایک فریق نے دوسرے کے گھر پر حملہ کیا اور فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر7افراد موت کی وادی میں جاپہنچے۔

اے ایس پی چمکنی کے مطابق فون کال ٹریس کر کے قتل کی اس واردات میں ملوث 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن کی ہدایت پر دیگرملزموں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔  ملزموں کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔اے ایس پی چمکنی نے یہ بھی بتایا کہ 7 افراد کے قتل کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، فریقین کے درمیان عرصہ دراز سے زمین کا تنازع تھا۔ پولیس نے  لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  آج موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟
 

مزیدخبریں