امن چاہتے ہیں۔ افغان جنگ کیلئے امریکا کو اڈے نہیں دیں گے :عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے امریکا کو ایک بار پھر اڈے دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکا کے ساتھ مل کر امن کا شراکت دار بننے کیلئے تیار ہیں، افغان جنگ کے لئے امریکا کو اڈے نہیں دیں گے، اگر امریکا کو اڈے فراہم کئے تو پاکستان میں دوبارہ دہشتگردی ہوسکتی ہے۔ افغان عوام کی حمایت سے بننے والی ہر حکومت کے ساتھ چلیں گے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں جنگوں کے دوران پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا، 70 ہزار سے زائد پاکستانی جاں بحق ہوئے، امریکا نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر امداد فراہم کی جبکہ پاکستان کی معیشت کو 150 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا، امریکا کے ساتھ شامل ہونے کے بعد پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا کرنا پڑا، امریکی انخلا کے بعد کسی بھی تنازع میں پڑنے سے گریز کریں گے، ہم اس کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ افغانستان میں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں دیکھنا چاہتے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا طاقت ور فوج کے ساتھ افغانستان میں 20 سال میں نہیں جیت سکا تو ہمارے ملک سے اڈوں کے ساتھ کیسے جیتے گا، تاریخ گواہ ہے افغانستان کو باہر سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا امریکا اور پاکستان کے افغانستان میں مشترکہ مفادات ہیں، دونوں ممالک چاہتے ہیں افغٖانستان دہشت گردوں کی آمجگاہ نہ بنے، افغانستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ گروپ نہیں،وزیراعظم نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ اگر خانہ جنگی بڑھی تو پاکستان پر مزید پناہ گزینوں کا بوجھ بڑھے گا۔معاشی ترقی چاہتے ہیں اس کےلئے پرامن راستہ نکالنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: زمین کا تنازع ۔۔ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل