(ویب رپورٹ)بھارتی فلموں اور ٹی وی کی اداکارہ ایویکا گور کا نام اپنی عمر سے18 سال بڑے اداکار کے ساتھ جڑا تو اس نے چونک کر بڑا بیان دے دیا۔اداکارہ نے ان افواہوں پرکہا کہ ’یہ ناممکن ہے ! بالکل نہیں ! ایک آرٹیکل میں لکھا تھا کہ ہم نے بچہ چھپا کر رکھا ہے ‘۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق اداکارہ ایویکا گور نے اپنے سابق ساتھی اداکار منیش رائے سنگھن کے ساتھ تعلقات والی افواہوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں ان سے کافی متاثر تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے سے دوری بنائے رکھنے کا بھی فیصلہ کیا اور دو ہفتہ تک بات نہیں کی ۔ ایویکا گوور اور منیش رائے سنگھن نے بھارتی ٹی وی سیریل ’’سسرال سمر کا‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا اور انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وقت پر ایک افواہ تھی کہ ان کا ایک خفیہ بچہ تھا۔
بھارت کے انگریزی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے ان افواہوں پر کہا کہ ’یہ ناممکن ہے ! بالکل نہیں ! ایک آرٹیکل میں لکھا تھا کہ ہم نے بچہ چھپا کر رکھا ہے‘ ۔ ایویکا نے کہا کہ ہم اب بھی بہت قریب ہیں ۔ وہ ہمیشہ رہے گا ، میری زندگی میں بہت جگہ ہے ۔
ایویکا کے مطابق 13 سال کی عمر سے اب تک کے میرے سفر میں وہ میرے اب تک کے سب سے قریبی دوست رہے ہیں ، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسے وہ مجھ سے 18 سال بڑے ہیں۔ جب میں نے دیکھا کہ وہ اپنے اندر کے بچے کو کیسے زندہ رکھتے ہیں تو یہ بہت بڑی بات ہے ۔
ایوکا کے مطابق اب بھی جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ہمارے درمیان کیا چل رہا تھا تو میں کہتی ہوں کہ یار ، میرے پاپا سے تھوڑے چھوٹے ہیں وہ ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شروع میں وہ دونوں افواہوں سے متاثر تھے اور دو ہفتہ تک ایک دوسرے سے بات نہیں کی تھی ، لیکن جب پریس میں نئی خبریں آنے لگیں تو انہوں نے طے کیا یہ دوری بنائے رکھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ تب سے ہم نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ اگر ہم اپنے بارے میں پرانی خبریں پڑھتے ہیں تو ہم ہنستے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم کون سی ہے۔۔؟