ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی سپر ہائی وے پر ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی،آس پاس کے دیگر علاقوں سے بیوپاری آنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق مویشی منڈی میں ملک بھر سے بیوپاریوں اور جانورں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ شیخوپورہ، ساہیوال، اوکاڑہ، لاہور، رحیم یار خان اور پنجاب کے دیگر شہروں سے بیوپاری منڈی پہنچے ، کوئٹہ، سبی، میرپور خاص سے بھی جانور منڈی کی رونق بن گئے ۔
انتظامیہ منڈی کراچی نے بتایا ہے کہ منڈی میں آنے والے جانوروں کی تعداد 15000 ہوگئی، منڈی آنے والوں سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پرعملدرآمد کریں، وی وی آئی پی بلاکس میں جانوروں کی آمد جاری ہے، 900 ایکڑ رقبے پر قائم منڈی میں مختلف بلاکس بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت جنگی بنیادوں پر گیس بحران کاحل نکالے،چئیر مین لیدر گارمنٹس