فیروز خان کا انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ !!!وضاحت کردی

Jun 22, 2021 | 12:52:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکار  فیروز خان کا کہنا ہے  کہ جب مجھے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 کی پیشکش ہوئی اس وقت میں انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرچکا تھا۔

ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں فرہاد کا کردار ادا کرنے والے فیروز خان نےایک نجی ٹی وی شو میں شوبز چھوڑنے کے فیصلے بارے بھی تذکرہ کیا۔فیروز خان نے کہا کہ میں اس قسم کی اداکاری کرنا چاہتا ہوں جو لوگوں پر گہرے نقوش چھوڑ جائے،اداکار نے کہا کہ کوئی بھی چیز اللہ کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتی، میں نے سوچا کہ کیوں نا اپنی اداکاری کو کسی مقصد کے لیے کروں، اسی کیمرے اور اسی ٹی وی اسکرین کے ذریعے دوبارہ کام کرنے کا سوچا تاکہ لوگوں تک مثبت پیغام پہنچا سکوں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ برس  شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،مزید یہ کہ اپنی خدمات اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کے لیے وقف کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

فیروز خان نے اداکاری چھوڑنے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ سوچ رہا تھا اگر میری زندگی میں ایسا مرحلہ آیا کہ مجھے پیشن (اداکاری) یا اپنی روٹس (مذہب) میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا پڑا تو میں کس کا انتخاب کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میں نے سوچا یہ گلیمر کی دنیا سب عارضی ہے، اسی لیے میں نے فوری طور پر انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    حکومت جنگی بنیادوں پر گیس بحران کاحل نکالے،چئیر مین لیدر گارمنٹس

مزیدخبریں