اپوزیشن بکھرا ہوا گروہ ہے جس کی کوئی سیاست ہے نہ قیادت: فواد چودھری

Jun 22, 2021 | 14:30:PM

(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن عمران خان پر جتنی تنقید کرے گی ان کا گراف بلند ہوگا ، اگر بجٹ غلط ہے تواپوزیشن اپنا بجٹ لے آئے۔اپوزیشن حکومت پر تنقید کرے مگر مثبت تجاویز دے بتائے کیسے آگے بڑھیں قدم سے قدم ملا کر چلنے کو تیار ہیں، آئیے مل کر پاکستان کو آگے لیکر چلتے ہیں۔ اپوزیشن کو ایک بار پھر مزاکرات کی پیش کش کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئےفواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن بکھرا ہوا گروہ ہے جس کی کوئی سیاست ہے نہ قیادت، انہیں نظر آ رہا ہے اگلے 5 سال بھی پی ٹی آئی کے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو جتناعرصہ اقتدارسندھ میں ملا اتنا کبھی کسی آمر کو بھی نہیں ملا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پیسہ باہر منتقل کر کے جائیدادیں بنائیں، اپوزیشن کا کام صرف عمران خان کی ذات کونشانہ بنانا ہے، یہ منفی سیاست چھوڑ کر مثبت سیاست کی طرف آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتی، انتخابی اصلاحات سے کنارہ کشی اختیارکررہی ہے۔ اپوزیشن جان لے عمران خان پر تنقید سے ووٹ بینک نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم کوجتناتنقیدکانشانہ بنائیں گےوہ مضبوط ہونگے۔بلاول اورمریم تنقیدکرتےہیں مگرانہوں نےآج تک یہ نہیں کہاکہ ہماری کیاخارجہ پالیسی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیںاحتساب کا نام نہاد عمل جاری،چئیرمین نیب کو  ایک دن جواب دینا ہو گا :خاقان عباسی
 

مزیدخبریں