حکومت کی سرکاری اثاثے گروی رکھ کر بھاری قرض لینے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت نے ایف نائن پارک گروی رکھنے کا پلان مسترد ہونے کے بعد1800ارب روپے قرض لینے کا نیا پلان تیارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ایک مرتبہ پھر سرکاری اثاثے گروی رکھ بھاری قرض لینے کی تیاری کرلی ہے۔وفاقی کابینہ نے 26جنوری کو سمری مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد کلب کو گروی رکھنے کا پلان تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
افسر شاہی نے اسلام آباد کلب کی بجائے تین ائیرپورٹس،دوموٹرویز اوراسلام آباد ایکسپریس وے کو لسٹ میں شامل کردیا۔244ایکڑ پر مشتمل اسلام آباد کلب سینئر بیوروکریٹس، اعلی حکام اوربااثر شخصیات کیلئے مختص ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد،لاہور اور ملتان ائیرپورٹس، ایم تھری اوراسلام آباد چکوال موٹر وے کو گروی رکھا جائے گا۔سرکاری اثاثے گروی رکھ کر دیگر ذرائع کے مقابلے میں کم شرح سود پر قرض حاصل کیا جاسکے گا۔
وفاقی کابینہ سرکاری اثاثے گروی رکھ کر قرض لینے کی منظوری آج دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام نے جو آزادی دی ہمیں اس پر فخر ہے۔۔ زرتاج گل