(24نیوز) آج آپ کو سیر کراتے ہیں، یمن کے ایک خطرناک مقام کی۔۔۔ جسے ’’جنات اور شیطانوں کا قید خانہ‘‘ کہا جاتا ہے۔
مشرقی یمن کے علاقے الماہرہ میں ایک کروڑوں سال پرانا کنواں موجود ہے، جو اپنے قریب آنے والی ہر شے نگل جاتا ہے، یہ کنواں اتنا گہرا ہے کہ سورج کی کرنیں بھی اسے روشن نہیں کر پاتیں۔
مقامی افراد اسے ’جہنمی کنواں‘ کہتے ہیں، پُراسرار کنویں کی چوڑائی تیس میٹر ہے، لیکن گہرائی کا ٹھیک سے اندازہ لگانا ممکن نہیں، کیونکہ اس سے جڑے ڈراؤنی کہانیاں سن کر اکثر لوگ تو کنویں کے قریب جانے کی بھی ہمت ہی نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی سندھ کی بڑی کارروائی: دو دہشتگرد گرفتار،اہم انکشافات