وفاقی کابینہ نے موٹرویز اور ہوائی اڈے گروی رکھنے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کابینہ نے حکومتی اثاثوں کے عوض ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل اجارہ سکوک بانڈ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کوآپریشن لمیٹڈ بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دیدی ۔نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی بھی منطوری دیدی گئی۔
کابینہ نے سپریم کورٹ اسٹاف کیلئے اسلام آباد میں ہاوسنگ سوسائٹی کی منظوری دے دی، پبلک پراپرٹی کیلئے اینکروچمنٹ بل 2021 کی منظوری، لکسمبرگ کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے کی منظوری دے دی گئی، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی بھی منظوری ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔دیار بھاشا ڈیم کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی۔
دوسری جانب بینکوں سے متعلقہ خصوصی کیسز کی انسپکشن رپورٹ کا معاملہ موخر،کارٹلن ہوٹل کراچی کی زمین کے استعمال کا معاملہ بھی موخر، ممنوعہ بور لائسنسز کے اجراءکی منظوری بھی موخر، اسلام آباد کی ماسٹر پلاننگ کیلئے قائم کمیشن میں ممبران کی تعیناتی کا معاملہ بھی موخرکردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کی سرکاری اثاثے گروی رکھ کر بھاری قرض لینے کی تیاری