لیسکو کی نجکاری کا عمل شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لیسکو کی نجکاری کا عمل شروع کر دیا گیا، بجلی کے بلوں کی تقسیم پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو کی نجکاری کے حوالے سے ابتدائی طور پر بل ڈسٹری بیوشن کو آوٹ سورس کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔کمپنی کے ساوتھ سرکل میں بلوں کی تقسیم پرائیویٹ سیکٹر کرے گا۔
مراسلے کے مطابق ساوتھ سرکل کی تمام ڈویڑنز میں بل ڈسٹری بیوشن بطور پائلٹ پراجیکٹ آوٹ سورس کیا جائیگا، جس میں ڈیفنس، ڈیفنس ایسٹ، کوٹ لکھپت اور گلبرگ ڈویڑن شامل ہے۔
کسٹمر سروسز ڈائریکٹوریٹ نے ٹینڈر کرنے کی اجازت دیدی ہے، ٹینڈر میں کامیاب ہونیوالے پرائیویٹ کمپنیوں کو ٹھیکہ دیدیا جائیگا، کمپنی فی بل کے حساب سے پرائیویٹ سیکٹر کو ماہانہ لاکھوں روپے کی ادائیگیاں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے موٹرویز اور ہوائی اڈے گروی رکھنے کی منظوری دیدی