گائے چوری کا الزام۔۔بھارت میں تین مسلمانوں کو قتل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت میں تین مسلمانوں کو گائے چور ی کرنے کا الزام لگا کر قتل کردیا گیا، ریاست اتر کھنڈ میں ہندوتوا کے غنڈوں نے مسجد کے باہر نعرے بازی کی۔
ادھرریاست اترکھنڈ میں ہندتوا کے غنڈے مسجد اور مدرسے میں گھس گئے، نماز میں خلل ڈالا، نعرے بازی بھی کرتے رہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا، دن دیہاڑے بھارت کے انتہا پسند شہریوں نے تین مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، واقعہ بھارتی ریاست تری پورہ میں پیش آیا۔
انتہا پسند ہندوں کے ہجوم نے مسلمان شہریوں پر گائے چوری کا الزام لگا کر بری طرح مارا پیٹا ڈنڈے اور پتھر برسائے جسکے نتیجے میں 28 سالہ زاہد حسین، 30 سالہ بلال میاں اور 18 سالہ سیف الاسلام جاں بحق ہوگئے۔
ادھرریاست اترکھنڈ میں ہندتوا کے غنڈے مسجد اور مدرسے میں گھس گئے، نماز میں خلل ڈالا، نعرے بازی بھی کرتے رہے۔اس سے قبل اتر پردیشن میں بزرگ مسلمان شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ان کی داڑھی کاٹی گئی، انہیں اپنے عقیدہ کے خلاف نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا جن بھارتی شخصیات نے مسلمان شہری پر ظلم کی ویڈیو شیئر کی انکے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ جیا علی نے عمران ادریس سے شادی کرنے کی وجہ بتادی