(24نیوز ) سعودی عرب میں حج کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، عازمین کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے بتایاکہ عازمین حج کو اس مرتبہ ماضی کے مقابلے میں مزید بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منی، عرفات اور مزدلفہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزارت حج وعمرہ مناسک حج کی ادائیگی آسان اور محفوظ بنانے کے لیے بہترین انتظامات کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عازمین اور زائرین کو پیش آنے والے مشکلات دور کرنے کے لیے ہرممکن کوششیں کی گئی ہیں۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں اس بار زیادہ کوشش کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی پریشانیاں پیش نہ آئیں، ہر حاجی کو صحت مند ماحول مہیا کیا جائے گا، تمام افراد کو ایس او پیز پر عمل لازمی کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔
حج کی تیاریاں مکمل۔۔ عازمین کیلئے بہترین سہولتوں کااعلان
Jun 22, 2021 | 20:22:PM