لاک ڈاﺅن ختم۔۔ ماسک پابندی ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترک صدر طیب اردوان نے کورونا لاک ڈاﺅن مکمل اٹھانے کا اعلان کردیا دوسری جانب اٹلی نے کورونا کیسز اوراموات میں خاطرخواہ کمی کے بعد فیس ماسک کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔
میڈیارپوٹس کے مطابق انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ ہفتہ اوراتوار کے روز عائد لاک ڈاﺅن یکم جولائی سے ختم کردیا جائے گا، ہر ویک اینڈ پر شام سات بجے سے عائد کرفیو بھی ختم کردیا جائے گا، میوزیکل شوز پر رات 12 بجے کے بعد پابندی برقرار رہے گی۔
دوسری جانب اٹلی کی وزارت صحت کے مطابق 28 جون کے بعد فیس ماسک پہننا لازم نہیں ہو گا، حکام کے مطابق وبا میں کمی کے بعد ماسک کی پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ اٹلی کورونا کے آغازمیں بدترین لہر کے شکار ممالک میں سے ایک تھا ،اٹلی میں کورونا سے ایک لاکھ 27ہزار981اموات ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری پرحریم شاہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا