(24 نیوز)وزیر تعلیم کے پی کے شہرام خان ترکئی کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سکولوں میں اگست کے مہینے سے سیکنڈشفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم کے پی کے شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح خیبرپختونخوا کے دور آفتادہ پہاڑی اضلاع کو دی جا ئیں۔سیکنڈشفٹ پروگرام کامقصد ڈراپ آوٹ ریشو کم کرناہے۔انہوں نے کہا کہ سیکنڈشفٹ میں سکولوں کو اپ گریڈ کیاجائیگا۔
شہرامم خان ترکئی نے کہا کہ پرائمری میں مڈل اورمڈل میں ہائی جبکہ ہائی میں ہائیرسیکنڈری کی تعلیم دی جائیگی۔موجودہ ٹیچرز کو بھی موقع دیاجائیگا اور مارکیٹ سے نئے اساتذہ بھی اس پروگرام کیلئے بھرتی ہوں گے۔پرائمری سکول ٹیچرز کو 12 ہزار، مڈل سکول ٹیچرز کو 15 ہزار جبکہ ہائی سکول ٹیچرز18 ہزار معاوضہ دیاجائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ہائرسیکنڈری سکول ٹیچرز کو 20 ہزار اور کلیریکل سٹاف کو 7 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیاجائیگا۔سیکنڈ شفٹ سکول کے اوقات کار نارمل سکول چھٹی کے بعد شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کیاانوشکا شرما نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا