(24نیوز) بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی ہائبرڈ جنگ حالیہ برسوں میں مزید تیز کردی ہے خاص کرپاکستان کی طرف سے جوہری ہتھیاربنانے کے بعد جس سے جنوبی ایشیا میںروایتی جنگ کے امکانات قدرے کم ہوگئے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کی آرا پر مبنی کشمیر میڈیا سروس کی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے بھارتی ایجنڈے میں حالیہ برسوں میں تیزی آئی ہے کیونکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو اپنی کالونی بنانے کے بھارتی منصوبوں میں پاکستان واحدرکاوٹ ہے۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس سلسلے میں دیگر عناصر کے ساتھ ساتھ بھارت اطلاعات کی جنگ کوپاکستان کے خلاف ایک اہم ہائبرڈ ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
پاکستان کے خلاف اس جنگ کو مزید تیز کرنے کے لئے2014 میں ڈوول ڈاکٹرائن کو باضابطہ طوپر متعارف کرایاگیا۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اس ڈاکٹرائن کا مقصد پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طورپر عدم استحکام کا شکار کرکے کمزورکرنا ہے۔2016 میں بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر جاسوس کلبھوشن یادو کی پاکستان کی سیکیورٹی فورسزکے ہاتھوں گرفتاری بہت اہم ہے۔کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی اور دیگرتخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اس کا اعتراف بھی ریکارڈ پر ہے۔
رپورٹ میں رواں سال جون میں کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملے کی کوشش کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اس حملے کے پیچھے بھی بھارت کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ اگرچہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے فوری طورپر اس حملے کو ناکام بنادیا تھا تاہم یہ حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے بھارت کی طرف سے ہائبرڈ جنگ میں تیزی کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف مہم چلانابھارت کی طرف سے ہائبرڈ جنگ کو تیز کرنے کی ایک اور مثال ہے۔رپورٹ میں تجزیہ کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کے ڈس انفو لیب نے بھارت کے جعلی خبروں کے نیٹ ورک کو بے نقاب کردیاہے جو دنیا بھر میں پاکستان کا منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ بھارت کے ہائبرجنگ کی حکمت عملی اور مقبوضہ جموں کشمیر کواپنی کالونی بنانے کے لئے اس کے ظالمانہ اقدمات خطے میں اس کے سامراجی عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت جعلی خبروں کے ذرےعے کشمیریوں کی مزاحمت کو جرم اوراپنے مظالم کو جائز قراردینے کی کوشش کررہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کا نوآبادیاتی طرز عمل علاقائی اور عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔تر کی کے معروف اداکار انگین التان کی نئی ڈراما سیریز کا ٹریلر جاری
بھارت نے پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ تیز کردی
Jun 22, 2021 | 20:56:PM