(24 نیوز)پشاور میں تاجروں نے کنٹونمنٹ بورڈ اورقبضہ مافیا کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ بند کردیا جس کے باعث ٹریفک مکمل طور پر جام ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور صدر کینٹ کے تاجروں نے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور مکمل طور پر ٹریفک جام کردی۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ثمر بلور اور ملک واجد نے بھی خطاب کیا۔
تاجر برادری کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ قبضہ مافیہ سے مل کر روزگار چھین رہا ہے، انصاف ملنے تک احتجاج جاری رہیگا۔
ثمر بلور نے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ تاجر قانونی راستہ اپنائیں انصاف نہ ملا تو اے این پی ہر میدان میں ساتھ ہوگی۔حکومت نے روزگار دینے کے وعدے کئے ہیں ، تاجروں کو بے روزگار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ملک واجد نے کہا کہ اسمبلی میں منتخب اراکین بیٹھے ہیں جو ووٹ لے کر آئے ہیں، اگر تاجروں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے تو میں انصاف دلانے کا وعدہ کرتا ہوں۔ تحریک انصاف ہر مظلوم کے ساتھ ہے لیکن حق کو حق کہیں گے، ناجائز کسی کا ساتھ نہیں دینگے۔
یہ بھی پڑھیں:فیس بک پر پیسے کمانے والے فیچرز جانئے؟
تاجر برادری کا پشاوراسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا
Jun 22, 2021 | 21:01:PM