ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کو جیل بھیجنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکیسن لگوانے سے انکار کرنے والوں کو جیل بھیجا جا سکتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق فلپائن ملک میں کورونا وائرس کی نئی اقسام کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات متعارف کروا رہا ہے۔ ڈوٹیرٹے کا کہنا تھا کہ یہ ایمرجنسی کی صورتحال ہے اور اگر ویکیسن لگوانے سے انکار کیا گیا تو ایسے لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
فلپائن کے صدر نے دیہات کے سربراہان کو انکار کرنے والے افراد کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ہنی مو ن کے دورا ن میرے شوہرنے نامناسب سلوک کیا۔۔کرشمہ کپو ر کے سنسنی خیز انکشافات