(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں صوبائی کابینہ کا 46واں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں عوام کو مصنوعی مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے پنجاب کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں سہولت بازار وںکے قیام کی منظوری دی۔صوبہ بھر میں 337 سہولت بازار/سہولت کا¶نٹر قائم کئے جائیں گے ۔سہولت بازاروں /سہولت کا¶نٹرز پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 430 روپے میں ملے گاجبکہ عوام کو پھل، سبزیاں، دالیں اور چاول ارزاں نرخ پر ملیں گے۔
عثمان بزدار نے سہولت بازاروں /سہولت کا¶نٹرز کے قیام اوراشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔کابینہ نے صوبے کی پہلی سپورٹس پالیسی 2020کی منظوری دی۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کیلئے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا-سپورٹس انفراسٹرکچرکی تشکیل، اکیڈمیوں کا قیام اور ڈیٹابیس جیو ٹیگنگ کی جائے گی-سپورٹس میڈیسن، کھلاڑیوں کیلئے انشورنس سکیم سپورٹس پالیسی میں شامل ہے- پنجاب کے 200 گاﺅں میں گراﺅنڈز بنائے جا رہے ہیں۔
پنجاب میں مزید 1400 گراﺅنڈز قائم کرنے کیلئے اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل ہو چکا ہے- 65 تحصیلوں میں ملٹی پرپز تحصیل سپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا حکم دیا-اجلاس میںپنجاب کے دریاﺅں کی مینجمنٹ، ڈرینج سروسز اوربہتر آبپاشی کےلئے پنجاب ایریگیشن، ڈرینج اور ریورز ایکٹ 2021 کی منظوری دی گئی - نئے ایریگیشن ایکٹ سے ایریگیشن رائٹس کی وضاحت، وارہ بندی مینجمنٹ بہتر ہوگی- نئے ڈیم بنانے کیلئے ایریگیشن ایکٹ سے استفادہ کیا جاسکے گا-نئے ایریگیشن ایکٹ سے ڈیم سیفٹی کو یقینی بنایا جاسکے گا-ایریگیشن ایکٹ 2021 سے گراﺅنڈ واٹر ری چارج میں بہتری آئے گی-زیر زمین پانی کی سطح برقرار رکھنے کیلئے زرعی ٹیوب ویلوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔
اجلاس میں شمس قاری، چمبہ ہاﺅس لین جی او آر وَن لاہور میں بہبود ایسوسی ایشن کے بہبود کمپلیکس کے لئے نزول اراضی کی لیز میں توسیع کی منظوری دی گئی- وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نےمحکمہ آبپاشی کی ٹرانسفر پالیسی کا ازسرنوجائزہ لینے کے لئے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی-وزارتی کمیٹی ٹرانسفر پالیسی کے خدوخال کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے گی-پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز /انسٹی ٹیوشنز پنجاب 2021 کے تحت سرکاری اداروں کے ساتھ الحاق کے طریقہ کار او رگائیڈ لائنز کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی-کمیٹی تمام امور کا تفصیلی جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گیا۔
ا جلاس میںمدت ملازمت پوری ہونے کے بعد بھرتی کے لئے کنٹریکٹ پر تقرری کی پالیسی 2004 میں متضاد شقوں کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی- اس اقدام سےکنٹریکٹ اور ری ایمپلائمنٹ میں ابہام کو دور کیا جاسکے گا -کابینہ نے پرندوں، جانوروں کی نسل کو معدوم ہونے سے بچانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پی سی پی ائر گن/ سی او ٹو ائرگن/ سائلنسڈ ائرگن کو پنجاب وائلڈ لائف ترمیمی ایکٹ 2007 کے سیکشن 9 میں شامل کرنے کی منظوری دی-پی سی پی ائر گن/ سی او ٹو ائرگن/ سائلنسڈ ائرگن کو شکاری ہنٹنگ کیلئے استعمال نہیں کرسکیں گے-800 میٹر فی سیکنڈ ولاسٹی سے زائد صلاحیت والی ائر گن شکار کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
جلاس میں پنجاب کابینہ نے 43 ویں، 44 ویں اور 45ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی-پنجاب کابینہ نے بجٹ میں عوام کے ریلیف کیلئے ٹھوس اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کو سراہا اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کابینہ نے پنجاب کا بہترین ریلیف اور ترقیاتی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے۔یہ بجٹ صرف کتابی دستاویز نہیں بلکہ صوبے کی پائیدار ترقی کا جامع روڈمیپ ہے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہر ضلع کیلئے علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔560 ارب روپے کا سالانہ ترقیاتی پروگرام صوبے کی حقیقی ضروریات اور ترجیحات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔اپوزیشن ”میں نہ مانوں“ کی رٹ چھوڑ کر بجٹ کا مطالعہ کرے۔پنجاب میں ون مین شو ختم کیا ہے اور ہم مشاورت کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں۔سہولت بازاروں کے قیام سے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔سستے سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔صوبائی وزرائ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
عوام کو مصنوعی مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ
Jun 22, 2021 | 21:45:PM