(ویب ڈیسک)ہانگ کانگ کا مشہورزمانہ سمندر میں تیرنے والا ریسٹورنٹ جنوبی چین کے سمندر میں ڈوب گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمبو فلوٹنگ ریستورنٹ جو کبھی ہانگ کانگ کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز تھا شہر سے دورلے جاتے ہوئے پیراسل جزائر کے قریب ڈوب گیا۔1976 میںیہ ریسٹورنٹ بحری جہاز پر سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے بنایا گیاتھا ۔جہاز کی مالک کے مطابق سمندر کے اس مقام پرگہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے جہاز کو بچانا مشکل ہوگیا۔
اس ریسٹورنٹ میں شاندارڈائینگ ہال بنائے گئے تھے اندر سے خوبصورت انداز میں لائٹنگ کی گئی تھی ، سیڑھیوں میںپر نقش نگار تھا باہر سے یہ ریسٹورنٹ بلکل چینی ثقافت کا نمائندہ محسوس ہوتا تھا ۔یہ ریسٹورنٹ پہلے سے ہی خسارے میں چل رہاتھا کورونا کی وجہ سے مزید دھچکا لگا اور خسارہ بڑھ جانے کی وجہ سے اسے بند کرنا پڑا ۔
یہ بھی پڑھیں:بیٹی کو امتحانات میں نقل کرانے پر تین سال کی سزا