بدترین معاشی بحران میں پاکستان کے لئے اچھی خبر آگئی

Jun 22, 2022 | 09:05:AM

(ویب ڈیسک) حکومت اورآئی ایم ایف میں معاہدہ ہوگیا۔ آئی ایم ایف اگلے مالی سال کے بجٹ کیلئے کیے اقدامات پر راضی ہوگیا۔ آئی ایم ایف کا قرض پروگرام بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

 ترجمان آئی ایم ایف ایستھر پیریز آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اگلے بجٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوچکی ہے، اگلے سال کے دوران میکرواکنامک استحکام بہتر کرنے کی پالیسیوں پر مذاکرات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی بچت مہم: مارکیٹوں کی بندش کے حوالے سے اہم خبر آگئی

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7 ہزار 5 ارب روپے سے بڑھا کر 7 ہزار 450 ارب روپے کرنے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جی ایس ٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 3 ہزار 8 ارب روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 3 سو ارب روپے کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

 ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف 55 ارب روپے بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے پیٹرولیم مصنوعات پر 11 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس یکم جولائی سے وصول کیا جائے، آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

 واضح رہے پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان مزاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں