(24 نیوز) رات گئے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ملتان، بھکر، پھالیہ، کمالیہ، پشاور، کوہاٹ، شبقدر، مہمند، مالاکنڈ، سوات، بونیر اور شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ مختلف علاقوں میں گھروں میں سوئے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں:بدترین معاشی بحران میں پاکستان کے لئے اچھی خبر آگئی
افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈز تک محسوس کئے گئے۔
زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کی سرحد اور گہرائی 50.8 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔