اہم کیس میں نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو عدالت سے ریلیف مل گیا

Jun 22, 2022 | 10:27:AM

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نون لیگ اور پیپلزپارٹی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن 65 روز میں نئی حلقہ بندیاں کر کے الیکشن شیڈول کا اعلان کرے۔

یہ بھی پڑھیں:7 انچ تک برفباری: درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گرگیا

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں یونین کونسلز کی تعداد بڑھائے بغیر الیکشن روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آبادہائیکورٹ میں بیان دیا کہ پہلے نئی حلقہ بندیاں کریں گے پھر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالت وفاقی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے تعاون کا حکم دے،60  روز میں نئی حلقہ بندیاں کر کے الیکشن شیڈول کا اعلان کریں گے، حکومتیں بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹیں ڈالتی ہیں، عدالت وفاقی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کا حکم دے۔

 چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ انتخابات روکنے کی درخواستیں تو غیر موثر ہوگئیں، ایسا کرتے ہیں درخواست کو نمٹا دیتے ہیں۔

مزیدخبریں