(ویب ڈیسک)اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بھائیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عثمان بزدار اور ان کے 4 بھائی دو مقدمات میں مطلوب ہیں، ان پر 900 کنال سرکاری اراضی جعل سازی سے اپنے نام منتقل کروانے کا الزام ہے،اینٹی کرپشن کی دو خصوصی ٹیموں نے عثمان بزدار کے بھائیوں عمر، طاہر، جعفر اور ایوب کی ڈی جی خان اور تونسہ میں رہائش گاہوں پر چھاپے مارے لیکن وہ غائب ہو گئے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ضمانت پر ہیں، اس لئے انہیں گرفتار نہیں کیا جارہا۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگی رہنما نذیر چوہان مشکل میں پھنس گئے،عدالت سے خبر آ گئی