آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ، پٹرولیم مصنوعات پر مزید کتنا ٹیکس لگے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے معاہدے کی نئی شرائط سامنے آ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق نئی شرائط کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ پانچ روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے ، آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7005 ارب روپے سے بڑھانے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔مذاکرات میں ٹیکس ہدف 7450 ارب روپے کرنے پر اتفاق ہواہے ۔
پٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیاہے ۔ سیلزٹیکس کاہدف 3 ہزار 8 ارب روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 300 ارب روپے کرنے پراتفاق ہواہے ، انکم ٹیکس کاہدف 55 ارب روپے بڑھانے پراتفاق کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر،عثمان بزدار کے 4بھائی بھی مشکل میں پھنس گئے
اس کے علاوہ سالانہ 15 کروڑآمدن پرایک فیصد، سالانہ 20 کروڑآمدن پر 2 فیصد، سالانہ 25 کروڑآمدن پر 3 فیصداور سالانہ 30 کروڑکی آمدن پر 4 فیصدٹیکس لگانے کامطالبہ کیا گیاہے ، پٹرولیم مصنوعات پر 11 فیصد سیلز ٹیکس یکم جولائی سے وصول کیا جائے گا ۔