پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ: عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

Jun 22, 2022 | 10:56:AM

 لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، وزارت پیٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:بدترین معاشی بحران میں پاکستان کے لئے اچھی خبر آگئی

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 21 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کیا گیا جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔

وکیل نے بتایا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آ گیا اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر بنیادی ضرورت بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔ وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری نہیں لی گئی اور یہ اضافہ آئین کے آرٹیکلز کے منافی ہے۔

 وکیل نے استدعا کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 28 جون کو جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں