منی لانڈرنگ کیس ،مونس الہٰی سےمتعلق عدالت سے خبر آ گئی

Jun 22, 2022 | 11:45:AM

(24نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنمامونس الٰہی کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن اسمبلی نے بینکنگ جرائم کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے جبکہ مقدمہ درج کرنے سے قبل قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کئے گئے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کے لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

 دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مونس صاحب آپ نے کہا تھا کہ ضمانت نہیں کرواؤں گا، جس پر درخواست گزار نے جواب دیا کہ وکلا کی ہدایت پر عبوری ضمانت کروائی ہے، کیس کے حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا ، سب کام وکیل کی ہدایت پر کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ، پٹرولیم مصنوعات پر مزید کتنا ٹیکس لگے گا؟

 عدالت نے چودھری مونس الٰہی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 4 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

مزیدخبریں