عامر لیاقت کی قبر کشائی،عدالت سےبڑی خبر آ گئی

Jun 22, 2022 | 12:08:PM

(24نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے  ڈاکٹرعامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم روکنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کیخلاف مرحوم کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس  میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی،عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ۔

بعدازاں عدالت نےعامر لیاقت کی قبر کشائی سے متعلق حکم معطل کردیا،آئندہ سماعت تک جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ  بھی معطل کردیا گیا،عدالت نےسیکرٹری صحت اور میڈیکل بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی۔

 یاد رہے کہ  جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا  ۔  جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے شہری کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم کروانے کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ سنایا تھا ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے   ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لئے چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ قبر کشائی23 جون کو صبح ساڑھے نو بجے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر کی جائے گی  تاہم عامر لیاقت کے اہلخانہ پوسٹ مارٹم کرانے کی خواہش نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ، پٹرولیم مصنوعات پر مزید کتنا ٹیکس لگے گا؟

مزیدخبریں