تحریک انصاف نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا

Jun 22, 2022 | 13:05:PM

(24نیوز )پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے جاری آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا  ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعت کی رکن صوبائی اسمبلی زینب عمیر نے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ گورنر پنجاب نے 14 جون کو صوبائی اسمبلی کے اختیارات کے حوالے سے آرڈیننس جاری کیا، جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر کی جانب سے جاری آرڈیننس سے سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات محدود کردیئے گئے اور اجلاس نوٹیفائی یا  ڈی نوٹیفائی کرنےکا اختیار سیکرٹری قانون کو دے دیا گیا،گورنرکاجاری کردہ آرڈیننس رولزآف اسمبلی سےمتصادم اور آئین کی خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی قبر کشائی،عدالت سےبڑی خبر آ گئی

درخواست میں مزید کہا گیا کہ گورنر کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسمبلی سے باہر بلانے کا اختیار نہیں، لہٰذا گورنر پنجاب کا جاری کردہ آرڈیننس آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا جائے۔

رکن اسمبلی زینب عمیر نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ ایوان اقبال میں بلائے گئے اجلاس کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:  منی لانڈرنگ کیس ،مونس الہٰی سےمتعلق عدالت سے خبر آ گئی

خیال رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے اختیارات محکمہ قانون کے سپرد کر دیئے گئے ہیں جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے اختیارات کو بھی کم کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں