(ویب ڈیسک)شادی ایک ایسا بندھن ہےجس کے بغیر زندگی ادھوری لگتی ہے،کوئی اپنی پسند سے شادی کرتا ہے تو کوئی والدین اور گھر والوں کی پسند سے، مگر کچھ لوگ ایسا نہیں کرتے ،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں شوہر بیوی کو میکے بھیجنے کے بعد دوسری لڑکی کو لے کر بھاگ گیا اور شادی رچالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش چھوٹا بانگڑ دا علاقے کے راجیش نامی شخص کے گھر 15 دن پہلے بیٹی کی پیدائش ہوئی ، بیٹی کی پیدائش کیلئے اس نے اپنی بیوی ببیتا کو میکے بھیجا اور پیچھے سے ایک اور لڑکی کو گھر سے لے کر بھاگ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل
راجیش نے بعد ازاں اس لڑکی سے شادی بھی کرلی جس کے بارے میں پہلی بیوی کو فیس بک پوسٹ کے ذریعے پتا چلا،ببیتا نے شوہر کے اس اقدام کے خلاف پولیس سے رجوع کیا ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد شوہر اسے ملنے بھی نہیں آیا اور کھجرانہ کے علاقے کی لڑکی کو بھگا کر اس کے ساتھ شادی کرلی ۔